• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منصفانہ انتخابات کے علاوہ کوئی مطالبہ نہیں ؛عمران خان

منصفانہ انتخابات کے علاوہ کوئی مطالبہ نہیں ؛عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاق کی جانب سے گورنر راج اور وزیر داخلہ کے بیانات پر قانونی پوزیشن سے عمران خان کو آگاہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان کو لانگ مارچ قافلوں کی سیکیورٹی پر بریف کیا۔ عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا کی سطح پر کارکنان کو زیادہ سے زیادہ منظم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں جبکہ ملک کو منصفانہ انتخابات کے ذریعے ہی سیاسی اور معاشی بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ راولپنڈی کی جانب رواں دواں ہے اور عمران خان راولپنڈی سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply