• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8 ڈالر ماہانہ میں حاصل کرنے والا پہلا شخص کون اور کس ملک سے ہے؟

ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8 ڈالر ماہانہ میں حاصل کرنے والا پہلا شخص کون اور کس ملک سے ہے؟

اسلام آباد: پہلا پاکستانی جس نے ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8 ڈالر ماہانہ پر حاصل کر لیا۔

ٹوئٹر کمپنی کے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رجسٹریشن کے لیے ماہانہ 8 ڈالر فیس کا اعلان کیا جس کے بعد دنیا بھر سے لوگوں نے بلیو ٹک کے لیے 8 ڈالر کی ادائیگی شروع کر دی تاہم پاکستان میں بھی اب بلیو ٹک حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان کا پہلا شخص سید مزمل حسن زیدی ہے جس نے ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8 ڈالر ماہانہ کی ادائیگی کے بعد حاصل کر لیا۔

سید مزمل حسن زیدی نے پیسوں کی ادائیگی کے بعد ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے 8 ڈالر کے ادائیگی کے بعد اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کرا لیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے آپ کو بہت طاقتور سمجھ رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

واضح رہے کہ ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر خریدنے کے بعد اکاؤنٹ رجسٹریشن کی ماہانہ 8 ڈالر فیس مقرر کر دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply