چینی صدر نے فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا کہہ دیا

چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ چین کی قومی سلامتی کو عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

 

چینی صدر نے یہ بات بیجنگ میں واقع سینٹرل ملٹری کمیشن کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سینٹر کے دورے میں کہی۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کسی بھی جنگ سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج کی جامع تربیت اور تیاری کرے گا۔

صدر شی نے کہا کہ پوری فوج اپنی توانائی جنگ میں وقف کرنے کے لیے تیار رکھے، جنگ لڑنے اور جیتنے کے لیے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی قومی سلامتی کو بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور اس کے عسکری چیلنجز کٹھن ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ فوج ملکی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرے اور پارٹی اور عوام کی جانب سے سپرد کیے گئے مختلف امور کو کامیابی سے سرانجام دے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply