العلاء سیزن “قدیم سلطنتوں کا تعارف”/منصور ندیم

اس برس بھی العلاء میں میلہ شروع ہونے والا ہے، یہ میلہ اس برس 11 نومبر سے شروع ہوگا۔ اس دفعہ سعودی عرب نے اس سیاحتی میلے کو تاریخ کے اعتبار سے تین نخلستانوں میں شروع کیا ہے، تینوں علاقوں کی قدیم تہذیبی حیثیت کی وجہ سے اس کا نام “لحظات العلا” العلا مومنٹس Alula Moments کو Old Kingdom civilization کے اعتبار سے اس نئے سیزن کے حصے رکھے گئے ہیں۔ چس میں العلاء کو خیبر اور تیما کے قدیم علاقوں سے جوڑا جائے گا جو کہ سیاحوں کے لیے نئے سے نیا منظر پیش کرے گا۔ اس میں سعودی عرب میں ہونے والے ماہرین آثار قدیمہ کے کاموں کو مختلف تجربات سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔سیاحوں کے لیے ہر سائٹ پر مختلف ایونٹس ہوں گے جس میں روشنیوں کے شو ہونگے اور مزید قدیم فن تعمیر کو ہوا کے غباروں Baloon Flights میں بیٹھ کر یا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیاح دیکھ سکیں گے۔ اس میں جو تین علاقے شامل ہیں ان میں قدیم تہذیبوں کا احوال یہ ہوگا۔ یہاں مختلف تاریخی مقامات پر قدیم دور کے لوگوں کی زندگی لائف اسٹائل اور ان کی تہذیبوں کے متعلق مقامی ٹورسٹ سیاحوں کی رہنمائی بھی کریں گے۔ یہ میلہ تین تاریخی علاقوں العلا، تیما اور خیبر کے حوالے سے سیاحوں کو ثقافت کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔ ان تینوں مقامات میں سے ہر ایک کی منفرد پہچان اور تاریخ کو نمایاں کرے گا۔

1- العلاء
العلا میں ہونے والی سرگرمیوں میں گھوڑا گاڑی کی سواری اور وہاں موجود پہاڑوں میں بنائے گئے الحجرا Hegra میں قدیم مقبروں کے علاوہ یونیسکو UNESCO کےعالمی ثقافتی ورثے World Heritage کا مکمل تاریخی علاقہ حجرا شامل ہوگا۔ جہاں  ماہرین آثار قدیمہ Archeologist جو اپنا کام کررہے ہیں انہیں بھی دکھایا جائے گا، اسے مقامی یونیورسٹی کے Archeology کے طلباء کے لئے تعلیمی سیشن بھی بنایا جائے گا جو اس میں مختلف ایونٹس میں شریک ہونگے، الحجرا Hegra چونکہ قبل از مسیح کے نباطی تہذیب کا دور کا یہاں کا مرکزی دارلحکومت بھی رہا تھا جس کی مرکزی سلطنت اردن Jordan میں پیٹرا Petra کے مقام پر تھی، الحجرا میں ایک اور بڑا کام جسے Notional geography نے بھی ڈاکیومنٹ کیا ہے، وہ الحجراء میں ملنے والے مقبرے سے اس عہد کی خاتون کے چہرے کا ڈھانچہ ہے ، جو قریب دنوں میں ہی الحجرا شہر میں دریافت ہوا ہے اس خاتون کا نام ’ھنات’ ہے۔

ھنات پر ماہرین آثار قدیمہ نے کافی کام کیا ہے اس لئے اس کے بارے میں خصوصا یکم نومبر سنہء 2022 سے لے کر 21 مارچ سنہء 2023 تک معلوماتی پروگرام بھی شامل ہیں۔ الحجر Hegra میں ثقافتی طور Cultural Experiment کے مسلسل Light & Sounds Shows بھی ہوں گے جن کی شروعات آج نومبر کے آغاز سے ہی ہوچکی ہے جو 27 نومبر تک جاری رہیں گے۔ اللیوان میں ایک اور پروگرام ہوگا، جو دسمبر سنہء 2022 سے لے کر 15 مارچ سنہء 2023 تک ہوں گے، جہاں دنیا بھر کے مقبول کھانے Cusine کے مقابلے ہونگے جن میں دنیا بھر کے کھانے پکانے کے ماہر chefs شرکت کریں گے۔

2- تیما :
تیما بھی ہزاروں برس قبل نباطی اور دسدنی تہزیبوں کا مرکز رہا ہے، تیما کو خصوصاً ان تہزیبوں کے حکمرانوں کے عہد میں تجارتی راستے کے طور پر استعمال ہونے والے اہم مقام کا درجہ حاصل تھا، تیما اس وقت سعودی عرب میں آثارقدیمہ Archeology کے اعتبار سے ایک خزانہ ہے، محل وقوع کے اعتبار سے ماضی کی تہذیبوں میں تیما خوشبویات کے تاجروں کا مرکز رہا تھا، یہاں سے خوشبویات کے تاجر سفر کیا کرتے تھے۔ یہاں تاریخی مقامات کی دریافت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ یہاں ابھی تک ماہرین آثار قدیمہ تاریخی اعتبار سے بہت کچھ سامنے لارہے ہیں، تیما میں 11 نومبر سنہء2022 سے لے کر 31 مارچ سنہء 2023 تک تہذیبی فیسٹول کا تعارف کروایا جائے گا، آنے والوں سیاحوں کو ’بئر ھداج‘ کی سیر بھی کرائی جائے گی، “بئر ھداج” جزیرہ نمائے عرب کا سب سے بڑا کنواں مانا جاتا ہے, بئر ھداج کی معروف تاریخ جو ملتی ہے اس کے مطابق بابل تہزیب کے آخری بادشاہ نے یہ کنواں بنوایا تھا۔ اس کے علاؤہ یہاں کا قدیم الناجم بازار کا تعارف بھی کروایا جائے ، تیما کی سیر کا پروگرام قصر الرمان پر جاکر تمام ہوگا۔ قصر الرمان کو یہاں قصر الحاکم بھی کہا جاتا ہے، جسے عرب فن تعمیر کا شاہکار مانا جاتا ہے۔

3- خیبر :
خیبر کا ایک تاریخی علاقہ اور اس کے آس پاس سفید اور سیاہ آتش فشاں پہاڑوں کے ساتھ ساتھ قبل از تاریخ، لاکھوں سالوں کے آتش فشاں پھٹنے سے پیدا ہونے والا منظر جس کے مرکز میں ایک سرسبز نخلستان ہے، ۔ خیبر کے اہم تاریخی مقامات میں کاروباری بازار جسے خیبر سوق بھی کہا جاتا ہے وہ بھی شامل ہے جو قدیم دور کے 12 عظیم بازاروں میں سے ایک ہے، اور یہاں کے جغرافیائی شکل و صورت کے پہاڑ مقبول ہیں، جہاں ماقبل تاریخ کے حجری ڈھانچے پائے جاتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان میں مستطیل قسم کے حجری ڈھانچے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ اس کے علاؤہ اس خطے کی حیاتیاتی متنوع نخلستان عین الجمۃ اور نخلستان حست الدبل۔ جو کبھی یہاں قدیم عہد میں تھے، خیبر میں 24 نومبر سنہء 2022 لے کر31 مارچ سنہء 2023 تک سیاحوں کو ہوا کے غباروں Balloon Flights🎈 اور ہیلی کاپٹروں سے سیر کرائی جائے گی۔ حرۃ خیبر کے قریب ’خیبر کیمپ‘ لگایا جائے گا,اس کے علاوہ اآتش فشانوں کی دنیا کے اسرار جاننے کے لیے ’مہم جوئی ٹریک‘ پروگرام بھی ہوگا۔ یہ سعودی تاریخ میں سیاحوں کے لئے ایک ثقافتی اور تاریخی یادگار تجربہ ہوگا۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply