کرکٹ اور ثقافت/حسان عالمگیر عباسی

آج کل کرکٹ شائقین کو سوشل میڈیا کی سہولت دستیاب ہے۔ یہاں وہ اندر کی اچھی بری باہر نکال لیتے ہیں۔ آج پاکستان اچھا مظاہرہ کر رہا ہے تو مجھے سوشل میڈیا سے پہلے کا زمانہ یاد آرہا ہے جب بچے پہلے بلے خریدتے تھے اور اپنے بلے کو پہلے بال سے آخری ناخن تک کھلاڑیوں کے سٹیکرز سے بھر دیا کرتے تھے۔ جس کو جس کھلاڑی سے محبت ہوا کرتی تھی, اس کے بلے پہ وہ سٹیکرز چپکے ہوتے تھے۔ یہ سٹیکرز پیسوں کے بھی ملتے تھے اور انعامی سکیمز بھی چلا کرتی تھی یا بچے انی چونی خرچ کے ایسا کچھ خرید لیتے تھے مثلاً چورن، سلانٹیز، کھٹیاں مٹھیاں، یا چیونگمز جس کہ ڈبیہ سے شاھد بھائی، شعیب بھائی، انضی بھائی، کامران اکمل بھائی، اور دیگر کھلاڑیوں کی تصویریں برآمد ہوا کرتی تھیں۔ کرکٹ ہماری ثقافت کا اہم پہلو ہے!

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply