بارش اور برفباری کے بعد سرد ی کی شدت میں اضافہ

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد سرد ہواوں نے راج جما لیا۔ بیشتر علاقوں میں خنکی بڑھ گئی۔

گلگلت بلتستان سمیت ملک کے شمالی علاقوں، آزاد کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری نے موسم سرد کر دیا۔

شانگلہ کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ زیریں علاقوں میں بارش ہوئی۔شانگلہ ٹاپ، یختنگی ٹاپ ، اجمیر ٹاپ ،گامتل اوردیگر علاقوں پر برفباری
میرپور آزاد کشمیر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹھنڈی ہواوں اور مطلع ابر آلود ہونےسے موسم سرد ہو گیا۔

ملکہ کوہسار مری میں بھی کئی گھنٹے مسلسل بارش اور وادی گلیات میں برف باری سے موسم شدید سرد ہو گیا۔ڈی آئی خان ، مانسہرہ، اٹک سمیت کئی شہروں میں بارش کے بعد سرد ہواوں نے ڈیرے ڈال لیے۔زیارت میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ملک کے دیگر علا قوں میں مو سم خشک رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply