• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وفاقی حکومت کی پیمرا کو عمران خان پر پابندی ہٹانے کی ہدایت

وفاقی حکومت کی پیمرا کو عمران خان پر پابندی ہٹانے کی ہدایت

وفاقی حکومت نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر پابندی ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیمرا کے سیکشن 5 کے تحت ہدایت جاری کی ہے۔

خیال رہے کہ پیمرا نے آج عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عمران خان کی تقاریر دکھانے پر پابندی پیمرا کے آرڈیننس 2002 کے تحت عائد کی گئی ہے۔

پیمرا نے عمران خان کی تقاریربراڈ کاسٹ اور ری براڈ کاسٹ کرنے پر بھی پابندی لگائی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کوئی بھی ٹی وی چینل عمران خان کی تقاریر نشر نہیں کرے گا،عمران خان کی تقریرمیں اداروں کیخلاف اورلوگوں کواداروں کیخلاف اکسانےکی کوشش کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھر ثابت ہوا سیاست کے لبادے میں گروہ اقتدار پر قابض ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو بیانیہ پیش کرنے کی کوشش کی اسے قوم رد کر چکی، آج پاکستان کی سیاسی و سماجی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ، سازش و شرانگیزی جیسے جرائم میں ملوث شخص وزیراعظم بنا بیٹھا ہے، ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کی سیاہ تاریخ رقم ہورہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply