• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پیشگوئی بھارت میں پہلے سے کون جانتا تھا؟

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پیشگوئی بھارت میں پہلے سے کون جانتا تھا؟

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے کے پیش گوئی گزشتہ ماہ کی گئی تھی۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے نجومی روہتاش ترویدی نے 14 اکتوبر کو اپنے ایک ٹوئٹ میں عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملہ ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔

پرمود کمار سنگھ نامی ایک بھارتی صحافی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے بارے میں اپنے ماہرِ نجوم کے ایک ٹوئٹ کو ری شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’میرے نجومی دوست روہت نے عمران خان پر حملے کی پیشگوئی پہلے ہی کر دی تھی‘۔

بھارتی صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں مستقبل میں بھی عمران خان کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب پنجاب پولیس ‎عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کر سکی ہے۔ ‎عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کر سکی ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply