رنگ چوکھا آئے

ہم نے جب سے ہوش سنبھالا یہی سنتے آئے ہیں پاکستان خطرہے میں ہے۔ وقت نے کروٹ لی پاکستان کو دہشتگردی سے خطرہ ہونے لگا۔ دہشتگرد ملک میں داخل ہو گئے ہیں پاکستان کو دہشتگردی سے خطرہ ہے۔

جب سے جمہوری حکومت آئی ہے ۔ ملک میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ کوئی ہمیں سمجھائے جمہوریت کو کس سے خطرہ لاحق ہے ۔

جن سے خطرہ ہے حکومت اور انکے وزراء ہر دوسرے دن انکی اور انکے ادارے کی تضحیک کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔

دو نومبر کی تاریخ کا اعلان کیا ہوا دفع 245 لگا کر مدد کے لیے بھی انہی کو آواز دیتے ہیں جن سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔

ایک جمہوری پارٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے ملک کی سالمیت کو خطرہ ایوانوں میں بیٹھے لوگوں سے ہے۔

جو لوگ ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں درحقیقت وہی جمہوریت کے لیے بھی خطرہ ہوں گے ۔

جن لوگوں نے حلف اٹھایا ہے اگر ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں گے ۔ وہ کہتے ہیں خطرہ آپ سے ہے اور یہ خاموش ہیں۔ قانون کی زبان میں خاموشی کو نیم رضامندی سمجھا جاتا ہے ۔

کوئی ہمیں سمجھائے جمہوریت کو خطرہ کیا ملکی سالمیت کو خطرہ ہے ۔ درحقیقت اپنی ناکامیوں کا الزام جمہوریت کو خطرہ سے منسلک کر دیا ہے ۔

اسی کو سیاست کہتے ہیں ۔

نہ ھینک لگے نہ پھٹکری اور رنگ بھی چوکھا آئے۔

Facebook Comments

محمد امانت اللہ
محمد امانت اللہ فکاھیہ لکھتے ہیں اب تک تین سو سے ذیادہ کالم اخبار میں چھپ چکے ہیں ۔ فیس بک پر دو سو سے زائد تحریریں پوسٹ کر چکے ہیں ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply