• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مختلف شہروں میںPTIکارکنوں کا احتجاج, پولیس کی جانب سے شیلنگ

مختلف شہروں میںPTIکارکنوں کا احتجاج, پولیس کی جانب سے شیلنگ

لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا مظاہرہ جاری ہے۔

راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، جبکہ متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج شروع کردیا، لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرین نے سیکیورٹی کیمرے، فانوس توڑ دیے۔

کراچی میں شاہراہ فیصل نرسری پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج شروع ہوگیا، بلوچ کالونی سے نرسری جانے والی سڑک بند ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

دوسری جانب فیض آباد پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

فیض آباد پر وفاقی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

فیض آباد پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس اور ایف سی پر پتھراؤ کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پشاور میں عمران خان پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے موٹر وے انٹر چینج پر احتجاج کرتے ہوئے موٹر وے بند کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply