شیوسینا کا سکھ مخالف رہنما فائرنگ سے ہلاک

بھارتی انتہاپسند تنظیم شیوسینا کے رہنما سدھیر سوری کو امرتسر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق شیوسینا کے مقامی صدر دیگر رہنماؤں کے ساتھ دھرنا دے رہے تھے جہاں نامعلوم مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کر دی ، سدھیر سوری کو کئی گولیاں لگیں، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا

ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، فائرنگ کا واقعہ گوپال مندر کے باہر پیش آیا۔

حکومت کی طرف سے انہیں 8 سے 12 پولیس اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی سکواڈ بھی فراہم کیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سدھیر سوری انتخابی سیاست نہیں کرتے تھے لیکن اپنی متعصب تقاریر کی اور ویڈیو پیغامات کی وجہ سے مشہور تھے جن میں وہ سکھ تنظیموں اور خالصتان کے حامیوں کو ہدف تنقید بناتے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply