• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ، بینکوں و کمپنیوں سے بھتہ وصولی میں غیر معمولی اضافہ

امریکہ، بینکوں و کمپنیوں سے بھتہ وصولی میں غیر معمولی اضافہ

واشنگٹن: امریکہ بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے، اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک سال کے دوران امریکی اداروں نے تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز بطور بھتہ و تاوان ادا کیے ہیں۔

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی اور سی این این کی رپورٹس کے مطابق امریکی بنکوں اور نجی کمپنیوں کی منعقدہ کانفرنس میں یہ انکشافات کیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں کانفرنس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 کے دوران مجموعی طور 1489 ایسے واقعات ہوئے جن میں نجی کاروباری کمپنیوں اور بنکوں کو جرائم پیشہ افراد کو بھتہ و تاوان ادا کرنا پڑا۔

اعداد و شمار کے تحت دیے جانے والے بھتے و تاوان کی رقم 2020 کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زائد ہے۔ 2020 میں اس طرح کے کل 487 واقعات ہوئے تھے جب کہ اب یہ تعداد بڑھ کر 1489 ہو گئی ہے۔

کانفرنس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ بڑے بھتہ لینے والے گروہوں میں روسی سائبر کرائم والے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح ہے کہ مارچ میں امریکی صدر جوبائیڈن نے سائبر سکیورٹی قانون پر دستخط کیے تھے، نئے قانون کے تحت جن کمپنیوں سے کوئی تاوان طلب کرے گا ان کمپنیوں کو 72 گھنٹوں کے اندر امریکی ہوم سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنا ہو گی اور اگر وہ تاون ادا کر چکی ہوں گی تو 24 گھنٹوں میں اطلاع دینا لازم ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply