• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی وزارت خزانہ کے سسٹم پر روس نواز ہیکرز کا حملہ

امریکی وزارت خزانہ کے سسٹم پر روس نواز ہیکرز کا حملہ

واشنگٹن: روس نواز ہیکرز نے امریکی وزارت خزانہ کے کمپیوٹر سسٹم کو نشانہ بنایا لیکن نظام میں بہت زیادہ تعطل نہیں آیا اور نہ ہی زیادہ خلل پڑا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’ٹوئٹر‘ کے مطابق یہ انکشاف امریکی وزارت خزانہ کے ایک افسر نے کیا ہے جس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا۔ اس نے کہا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کا نظام پوری طرح فعال اور متحرک ہے۔

ڈپٹی ٹریژری سکریٹری ولی اڈیمو کے سائبر سکیورٹی ایڈوائزر ٹوڈ کونکلن نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا ڈپارٹمنٹ نے ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس (DDoS) حملوں کی ذمہ داری Killnet پر عائد کی ہے جو روسی ہیکر گروپ ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسی گروپ نے اکتوبر میں بھی کئی امریکی ریاستوں اور ان کے ایئرپورٹس کی ویب سائٹس کو خراب کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک امریکی افسر نے اعتراف کیا تھا کہ سائبر حملوں میں 10 اکتوبر کو امریکہ کے کچھ بڑے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply