اسلام آباد: فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی کی جانب مظاہرین جمع ہیں جو ڈنڈوں، غلیلوں اور پتھروں کے ساتھ موجود ہیں لیکن مظاہرین میں اسلحہ بردار بھی موجود ہو سکتے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں، والدین اپنے بچوں کو کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ بننے سے روکیں۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے واضح طور پر کہا ہے کہ راولپنڈی سے مظاہرین اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ کر رہے ہیں، راولپنڈی انتظامیہ مظاہرین کو غیر قانونی عمل سے روکے، اسلام آباد پولیس شر پسند عناصر کی نشاندہی کر رہی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس کی مدد سے قانونی کارروائی عمل میں لائے گی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس امن عامہ کے قیام کے لیے مصروف عمل ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں