• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مبینہ حملہ آور کی ویڈیو جاری کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ

مبینہ حملہ آور کی ویڈیو جاری کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے آزادی مارچ کے موقع پر عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ملوث مبینہ حملہ آور کا ویڈیو بیان جاری کرنے پر پورے تھانے کے عملے کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزم کا وڈیو بیان لیک کرنے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ ملزم کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کرنے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت تمام عملے کو معطل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب کو غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت کردی جبکہ تھانے کے تمام عملے کے موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ عملے کے موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا، انہوں نے ملزم کا بیان لیک ہونے کے واقعے کی انکوائری کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب کو سختی سے ہدایت دی کہ فوری تحقیقات کرکے محرکات سامنے لائے جائیں، قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply