• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا

عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا

تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرقاتلانہ حملے کے بعد انہیں شوکت خانم لاہور منتقل کیا جا رہا ہے جہاں طبی امداد فراہم کی جائے گی ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق احمد ولد حامد ناصر نامی شخص کو فائر لگا ۔ عمران خان کے سیکورٹی اہلکار زاہد کے ہاتھ اور دائیں ٹانگ پر فائر لگا،

محمد فاروق جو عمران خان کی سیکورٹی پر معمور تھا بائیں ٹانگ میں فائر لگا۔آلہ باد کے رہائشی محمد لیاقت کے پیٹ میں فائر لگا ہے ۔پی ٹی آئی کے ایڈمن مینجر راشد محمود بازو اور دائیں ٹانگ زخمی ہوئی ۔عمران یوسف کی دائیں ٹانگ اور کہنی پر زخم آئے ۔فائرنگ کے نتیجہ میں معظم ولدنواز جاں بحق ہو گیا

Advertisements
julia rana solicitors london

۔سینیٹر فیصل جاوید کے چہرے سے گولی چھو کر گزر گئی ۔ عمران خان پر حملہ کے بعد لاہور شہر میں احتجاجی مظاہروںکا سلسلہ شرو ع ہو گیا ہے ۔ مظاہرین نے شاہدرہ چوک کو بلا ک کر دیا ہے جبکہ وکلائ کی جانب سے جی پی او چوک پر احتجاج کیا جا رہا ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply