• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان سمیت متعدد افراد زخمی

لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان سمیت متعدد افراد زخمی

وزیر آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ سے عمران خان سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد بھگڈر مچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہو گئے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عمران خان کو فائرنگ کے فوری بعد روانہ کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد لانگ مارچ سے ایک مبینہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ اللہ والا چوک پر استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے نے عمران خان کے سینے کا نشانہ لیا تھا لیکن ہم سب نے سامنے کھڑے تھے ہو کر ان کی جان بچائی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply