• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ، چیئرمین پی ٹی آئی زخمی

گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ، چیئرمین پی ٹی آئی زخمی

گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی جس سے چیئرمین پی ٹی آئی زخمی ہوگئے ، سینیٹر فیصل جاوید سمیت آٹھ افراد زخمی ایک جاں بحق۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی ہے۔

پولیس کا کہناہےکہ فائرنگ کے وقت عمران خان کا کنٹینر بھی اللہ والا چوک میں موجود تھا۔

فائرنگ کے وقت علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔

اللہ والا چوک پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیا، واقعے کے بعد عمران خان کو فوری طور پر کنٹینر سے اتار گاڑی میں لے جایا گیا اور وہ محفوظ رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کا کہنا ہےکہ حملہ آور عمران خان کے کنٹینر کے نیچے موجود تھا جس نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply