• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • “عمران خان کو رش میں پھنسا کر بڑا مجمع دکھائیں گے” ویڈیو لیک

“عمران خان کو رش میں پھنسا کر بڑا مجمع دکھائیں گے” ویڈیو لیک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عامر کیانی کی ویڈیو لیک ہو گئی جس میں وہ عمران خان کو رش میں پھنسا کر مجمع بڑا دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عامر کیانی کی زیرصدارت گوجر خان میں ہونے والے اجلاس کی ویڈیو لیک ہو گئی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے کئی رہنما شریک ہیں۔

اجلاس کی لیک ہونے والی ویڈیو میں عامر کیانی نے کہا کہ عمران خان کا قافلہ جب گوجر خان پہنچے گا تو اسے رش میں پھنسا کر رکھیں گے تاکہ پی ٹی آئی کا مجمع بڑا نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رش میں پھنسا کر خطاب کرائیں گے۔

ایک اور رہنما نے کہا کہ ہمارے تمام اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان کی خواہش ہے کہ عمران خان جب گوجر خان پہنچیں تو وہ یہاں 5 سے 10 منٹ کا لازمی خطاب کریں۔ جس پر عامر کیانی نے کہا کہ ہاں وہ کریں گے، رکیں گے اور خطاب کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ آپ نے بس عمران خان کے قافلے کو رش میں پھنسانا ہے اور ہمیں وہاں 2 گھنٹے لگوانے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply