• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ حکومت کی 3 ماہ تک کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

سندھ حکومت کی 3 ماہ تک کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں 3 ماہ تک بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔

سندھ حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے الیکشن کرانے سے معذرت کر لی۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کم از کم تین ماہ تک بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتے۔

صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا ہے کہ سندھ میں پولیس فورس موجود نہیں ہے۔ بلدیاتی الیکشن کےلیے37 ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث17ہزار پولیس اہلکار دیگر اضلاع سے نہیں آسکتے۔ لانگ مارچ کے باعث 5 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد گئے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل سندھ حکومت کی درخواست پر سیلاب اور دیگر وجوہات کی بناء پر 3 مرتبہ کراچی و حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کا الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق سندھ حکومت سے یکم نومبر تک جواب طلب کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی کیلئے کراچی ڈویژن میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply