• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی کو جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد انتظامیہ سے جواب طلب

پی ٹی آئی کو جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد انتظامیہ سے جواب طلب

اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

اسلام آباد میں جلسہ اور دھرنا کی اجازت نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو کل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس عامر فاروق نے حکم دیا کہ مجاز افسر کل عدالت کے سامنے پیش ہو۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Advertisements
julia rana solicitors

پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو لانگ مارچ کے لیے این او سی کے درخواست دی تھی۔ جب کہ 6 اور 7 نومبر کو جلسہ کرنے کے لئے بھی درخواست دی گئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply