• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکا میں مسلم ووٹرز کے رجسٹرڈ ہونیکی شرح میں غیر معمولی اضافہ

امریکا میں مسلم ووٹرز کے رجسٹرڈ ہونیکی شرح میں غیر معمولی اضافہ

امریکا میں مسلم ووٹرز کے رجسٹرڈ ہونے کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مڈٹرم الیکشن سے پہلے مسلم مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نے خود کو ووٹرز کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرالیا۔

2016 کے صدارتی انتخابات میں مسلم امریکی شہریوں کے خود کو ووٹر کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرانے کی شرح 60 فیصد تھی جو اس سال بڑھ کر81 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس مرتبہ مختلف عہدوں پر الیکشن لڑنے والے مسلم امیدواروں کی تعداد بھی ماضی سے کہیں زیادہ ہے۔ اس بار مختلف ریاستوں میں ایوان،کونسل اور بورڈ سمیت مختلف عہدوں پر منتخب ہونے کے لیے بھی مسلم امریکیوں کی بڑی تعداد میدان میں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply