• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں ایک اور ائیر لائن کا اضافہ،”فلائی جناح”کا آغاز

پاکستان میں ایک اور ائیر لائن کا اضافہ،”فلائی جناح”کا آغاز

پاکستان کی ائیر لائنز میں ایک اور اضافہ ہوگیا۔ ملک کی سستی ترین ائیر لائن “فلائی جناح کا آغاز کردیا گیا۔

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح کی افتتاحی پرواز کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔

پرواز 9P672 نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے لیے دوپہر 1 بج کر 11 بجے ٹیک آف کیا۔

فلائی جناح نے اپنی پہلی پرواز کے لیے ایئر بس اے 320 کا استعمال کیا ہے جوصرف 3 سال پرانا طیارہ ہے۔یہی طیارہ اسلام آباد میں تقریب کے بعد مہمان مسافروں کو واپس لے کر کراچی جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply