• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صدف نعیم کے شوہر نے واقعے پر کسی بھی قسم کی کارروائی سے انکار کردیا

صدف نعیم کے شوہر نے واقعے پر کسی بھی قسم کی کارروائی سے انکار کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران خاتون رپورٹر کےجاں بحق ہونے کے معاملے پر صدف نعیم کے شوہر نے کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کردیا۔

صدف نعیم کے شوہر محمد نعیم نے اپنی اہلیہ کی موت کو حادثہ قرار دے دیا۔

مرحومہ صدف نعیم کے شوہر نے کوئی بھی کارروائی کروانے سے تحریری طور پر انکار کردیا۔

محمد نعیم نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ میری اہلیہ لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے دوران ڈیوائیڈر پر کھڑی تھی، ڈیوائیڈر سے گرنے کے باعث میری اہلیہ کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صدف کے شوہر نے کہا کہ یہ ایک حادثہ ہے میں کسی قسم کی کارروائی نہیں کروانا چاہتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply