کرم: این اے 45 کرم میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں اب تک کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 15276 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ یہ نتیجہ 104 پولنگ اسٹیشنز کا ہے۔
این اے 45 میں ہونے والی پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 104 پولنگ اسٹیشنز میں جے یو آئی کے جمیل خان 8648 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا تھا۔
ضمنی الیکشن میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی تھی جو بنا کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی، طریقہ کار کے تحت وہ تمام افراد جو پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں موجود ہیں انہیں وقت ختم ہونے کے بعد ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ۔
ضمنی الیکشن میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے جمیل خان اور جماعت اسلامی کے شیر محمد خان سمیت کل 16 امیدواران میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت الیکشن کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔
این اے 45 کرم میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیراعظم عمران خان اور جے یو آئی کے امیدوار جمیل خان کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ظاہر کی جار ہی ہے۔
واضح ہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے فخرزمان کا استعفی منظور ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں