• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہید خاتون صحافی صدف نعیم کے لواحقین کیلئے مالی امداد کے اعلانات

شہید خاتون صحافی صدف نعیم کے لواحقین کیلئے مالی امداد کے اعلانات

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے افسوسناک سانحے میں شہید ہونے والی نجی ٹی وی چینل فائیو کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے لواحقین کے لیے مالی اامداد کے اعلانات کیے ہیں۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے متاثرہ خاندان کے لیے 50 لاکھ روپے کی مالی امدا کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے اعلان کردہ مالی امداد کا چیک متاثرہ لواحقین کے حوالے کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بھی خاتون صحافی صدف نعیم کے لواحقین کے لیے 25 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کی شہید خاتون صحافی کے لواحقین کی مکمل دیکھ بھال کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حادثے میں صدف نعیم کی شہادت کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے اور المناک واقعہ پر ہر دل دکھی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply