عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر ، خاتون رپورٹر شہید

کامونکی: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں خاتون رپورٹر  صدف نعیم شہید ہو گئی ہیں۔خاتون رپورٹر عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوئیں

نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی تھیں کہ حادثے کے باعث شہید ہو گئیں۔

لانگ مارچ کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ روک دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کامونکی جانا تھا لیکن مارچ یہیں روک رہے ہیں۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے خاتون صحافی کی شہادت پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔

انہوں نے خاتون رپورٹر کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں، مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے خاتون رپورٹر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلی صدمہ ہوا ہے، دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔

انہوں نے مرحومہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی خاتون صحافی کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافی کی زندگی پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، خاتون صحافیوں کیلئے خصوصی انتظامات کرنے چاہئیں تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply