• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جنوبی کوریا میں ہالووین تہوار کے دوران بھگڈر، 120 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں ہالووین تہوار کے دوران بھگڈر، 120 افراد ہلاک

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہالووین کے روایتی تہوار کے دوران بھگڈر مچنے سے کم از کم 120 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہالووین تہوار کے دوران بھگدڑ کا واقعہ ایتوان کے علاقے میں پیش آیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دارالحکومت سیول کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ جائے حادثہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جبکہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھگڈر کا واقعہ کیسے پیش آیا اس متعلق فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہو سکا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply