گورنر سندھ مولا جٹ کہنے پر عمران خان کے شکر گزار

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے مولا جٹ کہا ، یہ مثبت کردار ہے ، اللّٰہ اس مولا جٹ سے کام لے اور شہر کے لیے اچھا ثابت ہو۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پانی اور بجلی کا مسئلہ ہے، ہم اس کے حل کے لیے کام کریں گے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اچھا کام کر رہے ہیں۔ گورنر ہاؤس کا شکایتی سیل عوام کے لیے کھول دیا ہے، جو 24 گھنٹے کھلا رہے گا، عوام اس سیل سے 1366 پر رابطہ کر سکتے ہیں، شکایتی سیل سے شہر میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے امین الحق آئی ٹی کے وزیر ہیں، مستقبل میں آئی ٹی پارک کا اجراء کریں گے ، ملک کا مستقبل آئی ٹی میں ہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رے کہ 20 اکتوبر کو سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے گورنر کو دیکھیں اور مولا جٹ کو دیکھیں تو کوئی فرق نظر نہیں آئے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply