• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خبردار : مظاہرین اب سڑکوں پر نہ آئیں ، سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب

خبردار : مظاہرین اب سڑکوں پر نہ آئیں ، سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ حسین سلامی نے مظاہرین کو خبردار کیا ہےکہ وہ اب سڑکوں پر نہ آئیں، مظاہروں کا مذموم منصوبہ امریکا نے بنایا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ حسین سلامی نے مظاہرین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مظاہروں کا آخری دن ہے، اب مظاہرین سڑکوں پر نہ آئیں۔

حسین سلامی کا کہنا ہےکہ امریکا، برطانیہ اور اسرائیل نے ایران کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بدامنی کا منصوبہ بنایا ہے، ایرانی عوام اس کا حصہ نہ بنیں، سکیورٹی فورسز ایرانی عوام کے دفاع کے لیے ہیں۔

خیال رہےکہ ایران میں ستمبر میں 22 سالہ مہساامینی کی زیرحراست موت کے بعد سے مظاہرے جاری ہیں، مہسا امینی 16 ستمبرکو پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کے دورے سے انتقال کرگئی تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

انسانی حقوق گروپ کے دعوے کے مطابق مظاہرین کےخلاف کریک ڈاؤن میں اب تک کم ازکم ڈھائی سو افراد ہلاک جبکہ ہزاروں گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply