• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی حد نظر انداز کی جارہی ہے ، اقوام متحدہ

عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی حد نظر انداز کی جارہی ہے ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی حد کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی نئی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 سینٹی گریڈ کی حد سے نیچے رکھنے کا کوئی قابل اعتبار راستہ موجود نہیں ، موجودہ سرگرمیوں سے اس صدی میں دنیا تقریبا 2.8 سینٹی گریڈ تک گرم ہونے کا امکان ہے۔نئی کوششوں سے 2030 تک کاربن کے عالمی اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم کمی آئے گی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی عالمی موسمیاتی کانفرنس COP 26 کے بعد سے حکومتوں کے کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کے منصوبے بڑی حد تک ناکافی رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق1.5 سینٹی گریڈ کی حد سے آگے بڑھنے پر پوری دنیا پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے اور1.5 سینٹی گریڈ کی حد کو برقرار رکھنے کے لیے 45 فیصد کی کمی کی ضرورت ہے

رواں ہفتے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی پر دوبارہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اگلی عالمی موسمیاتی کانفرس COP26 ہفتے بعد مصر میں ہونی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply