جوشیلے انصافی کارکن کا انوکھا اقدام

عمران خان کے دیوانے اور جوشیلے انصافی نے محاورے کو پورا کرتے ہوئے حقیقتاً سر پر کفن باندھ کر لانگ مارچ میں شرکت کی۔

ٹوئٹرپروائرل ویڈیو سرتاپا کفن باندھے ویڈیوبنوانے والا کارکن لانگ مارچ کو خونی قراردینے والے فیصل واوڈا سے مخاطب ہوکر باور کروارہا ہے کہ، ”آپ رات کو نشے میں فرما رہے تھے کہ لانگ مارچ میں خون ہی خون ہوگا اور لاشیں ہی لاشیں ہوں گی، تو ہم نےاپنے ملک کے لئے سروں پرکفن باندھ لیا ہے“۔

 

کارکن کا کہنا ہے کہ وہ جوش و جذبے کے ساتھ اپنے لیڈرکی کال پرمارچ میں شریک ہوں گے کیونکہ لیڈر نے بتایا ہے کہ گزشتہ 75 سال میں یہ ملک غلام تھا اور ہمیں اسے حقیقی آزادی دلوانی ہے۔

لیڈرکے زیرسایہ جان مال سب قربان کرنے کے دعویدارپی ٹی آئی کارکن نے عمران خان کو خداکا واسطہ دیتے ہوئے پیغام دیا کہ ،”پیسے والوں کے پیچھے نہ پڑجائیں، آپ کو خود نہیں پتہ کہ آپ کتنے بڑے برانڈ ہیں، پیسا آپ کے پیچھے بھاگتا ہے“۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان سے گہری انسیت کااظہارکرنے والے نے یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کارکنوں کو اپنے ساتھ رکھیں تو ان کی وفا میں کمی نہیں پائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply