• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور بار ایسوسی ایشن نے عمران خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا

لاہور بار ایسوسی ایشن نے عمران خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا

لاہور بار ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ لاہور بار عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر راؤ سمیع نے تمام کابینہ سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لاہور بار عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے اور وکلا حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

صدر لاہور بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ لاہور بار نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلیے کام کیا، ن لیگ اور فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی تھی۔

راؤ سمیع نے مزید کہا کہ ناراض دوستوں کو منائیں گے اور ساتھ ملائیں گے، ہزاروں وکلا عمران خان کے لانگ مارچ کا استقبال کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سیکریٹری لاہور بار عمار یاسر نے کہا کہ لانگ مارچ ہر کسی کا بنیادی حق ہے، پی ٹی آئی کے اس سے قبل ہونے والے دھرنے پُرامن تھے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply