• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنا نہیں چاہتے، اینٹی کرپشن، عدالت نے درخواست نمٹا دی

رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنا نہیں چاہتے، اینٹی کرپشن، عدالت نے درخواست نمٹا دی

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے، چالان پیش ہوجائے تو پھر مقدمہ سے نام نہیں نکالا جا سکتا۔لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وزیرداخلہ کی وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست نمٹا دی۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ ادارے سیاسی اعلیٰ کار بنے ہوئے ہیں، ایک آتا ہے مقدمہ کرتا ہے دوسرا آتا ہے ختم کردیتا ہے۔

دوران سماعت عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایف آئی آر براہ راست رانا ثناء اللہ پر تھی یا سورس رپورٹ پر؟۔ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور نے بتایا کہ سورس رپورٹ پر ایف آئی آر کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت کا کہنا تھا کہ کس نے اس سورس رپورٹ پر کارروائی کی؟۔کیا مونس الہٰی کا فیصلہ نہیں ہوا ہائی کورٹ میں۔ہمیں اس کو فالو کرنا ہے۔نوٹس جو اینٹی کرپشن نے کیا۔اس پر کارروائی کرتا تو آپ کو پتا چلتا، آپ کیسے ڈی جی رہ سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply