ارشد شریف قتل کیس؛ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی۔

سینئر صحافی ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا اور ارشد شریف کے مختلف اعضا کے نمونے لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے جسم کے نمونے فرانزک لیب بھیجوا دیئے گئے ہیں اور فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے لیے درخواست ان کی اہلیہ اور پولیس نے دی تھی اور ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply