• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ارشد شریف قتل ، تھرڈ پارٹی ملوث ہو سکتی ہے : ترجمان پاک فوج

ارشد شریف قتل ، تھرڈ پارٹی ملوث ہو سکتی ہے : ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے واقعے میں تھرڈ پارٹی ملوث ہو سکتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا ارشد شریف بلاشبہ ایک نڈر صحافی تھے، ارشد شریف کے ملک سے باہر جانے کی وجوہات اور قتل کے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا ارشد شریف کے معاملے پر کینیا میں بھی تحقیقات ہو رہی ہیں اور ہمیں بھی اپنی سطح پر تحقیقات کرنی چاہئیں کہ ارشد شریف کی ہلاکت کا فائدہ کون اٹھا رہا ہے۔

کا کہنا تھا سائفر کے معاملے پر ارشد شریف نے کئی پروگرام کیے، یہ باتیں بھی سامنے آئیں کہ شاید انہیں سائفر کے منٹس دکھائے گئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ارشد شریف کی ہلاکت میں کسی دوسرے ملک کے شامل ہونے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ارشد شریف کے معاملے پر تھرڈ پارٹی ملوث ہو سکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply