• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ارشد شریف کی نمازِ جنازہ : فیصل مسجد کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

ارشد شریف کی نمازِ جنازہ : فیصل مسجد کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ کے موقع پر فیصل مسجد کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

اس موقع پر فیصل مسجد کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی معاونت کے لیے سندھ پولیس اور ایف سی بھی تعینات کی گئی ہے، مجموعی طور پر3 ہزار792 سیکیورٹی اہلکار فیصل مسجد کے اطراف میں تعینات کئے گئے ہیں۔

نماز جنازہ کے موقع پر 3 ایس پیز، 5اے ایس پیز،ڈی ایس پیز سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے جبکہ فیصل مسجد کے اطراف میں سیکیورٹی پر 6 انسپکٹرز اور 1 ہزار 10 کانسٹیبلز تعینات ہوں گے۔

سندھ پولیس کے 204 اور ایف سی کے 2ہزار500اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

خیال رہے ارشد شریف کا جسد خاکی آخری دیدار کے لئے ان کی رہائش پہنچادیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شہید ارشد شریف کی نماز جنازہ آج نماز جنازہ بعد نماز ظہردوبجے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply