• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘ارشد شریف کا قتل : پتا چلنا چاہئے کہ کینیا اور پاکستان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا فرق ہے؟’

‘ارشد شریف کا قتل : پتا چلنا چاہئے کہ کینیا اور پاکستان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا فرق ہے؟’

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جوانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا قتل مضبوط آواز کو بند کرنےکی کوشش ہے، ارشد شریف مقتدر حلقوں کی کرپشن بے نقاب کرتے تھے۔

انھوں نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کمیشن کو معاونت کیلئے بین الاقوامی ماہرین اور آئی ٹی ایکسپرٹس دیے جائیں۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ارشد شریف کو ٹارگٹ کر کے مارا گیا اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور ان کا پوسٹ مارٹم جلد ازجلد ہوناچاہئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ پتا چلنا چاہئے کہ کینیا اور پاکستان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیافرق ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ بہادرخاتون ہیں، ان کی والدہ کہتی ہیں پاکستانی بچوں کیلئے یہ خون رائیگاں نہیں جانا چاہئے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply