رکن قومی اسمبلی علی وزیر بری کردیا گیا

کراچی: انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت دیگر کو بری کر دیا۔

اے ٹی سی کراچی میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 12 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت تمام افراد کو مقدمے سے بری کر دیا۔

عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور دیگر ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف مقدمہ سہراب گوٹھ میں درج کیا گیا تھا اور انہوں نے اس مقدمے میں 2 سال سے زائد عرصہ جیل میں گزارا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ملزمان پر ملک مخالف اور قومی سلامتی کے خلاف تقاریر کا الزام تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply