چین جدید سوشلسٹ راہ پر ایک قدم آگے/زبیر بشیر

عوامی جمہوریہ چین اپنے نشاۃ الثانیہ کے سفر پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پہلے صد سالہ ہدف کا کامیاب حصول ہو چکا ہے اور دوسرے صد سالہ ہدف کی طرف تیزی سے سفر جاری ہے۔ عہد حاضر میں عوامی جمہوریہ چین کی ترقی کو سمجھنے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو سمجھنا لازمی ہے۔سی پی سی کی حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی 20 ویں قومی کانگریس نے آگے بڑھنے کے راستے کی نشاندہی کی ہے اور نئے عہد اور نئے سفر میں دوسرے صد سالہ ہدف کو حاصل کرنے میں چین کے لئے ترقی کی سمت کی نشاندہی کی ، اور بین الاقوامی برادری کو سی پی سی کی حکمرانی کو مزید سمجھنے کا ایک اہم موقع بھی فراہم کیا ہے۔

23 اکتوبر کی دوپہر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے نو منتخب ارکان نے چینی اور غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں نئے عہد اور نئے سفر میں سی پی سی کے مرکزی کام کی وضاحت کرتے ہوئے بہتر زندگی کے لیے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے اور چین کی اپنی ترقی سے دنیا کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا جوہر سوشلسٹ جمہوریت ہے جس میں مرکز پورے چینی عوام ہیں، اور خصوصیات اور فوائد اس پورے عمل میں پوشیدہ ہیں۔یہ جمہوری ماڈل جمہوری انتخابات، جمہوری مشاورت، جمہوری فیصلہ سازی، جمہوری نظم و نسق اور جمہوری نگرانی کو یکجا کرتا ہے، تاکہ عوام کی آواز سنی جا سکے اور ملک کی سیاسی اور سماجی زندگی کے تمام امور میں اس کی عکاسی کی جا سکے۔ یہ جامع اور ہمہ گیر جمہوری ماڈل چینی عوام کو صحیح معنوں میں اپنے ملک کا مالک بننے کی اجازت دیتا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کے آغاز کے موقع پر جب سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے 19 ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے کانگریس میں ایک رپورٹ پیش کی تو انہوں نے ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کی خصوصیات اور فوائد کو جامع انداز میں بیان کیا اور نئے عہد میں ملک کی ترقی کے لیے سوشلسٹ جمہوری سیاست کی سمت کی نشاندہی کی۔ اس سے بین الاقوامی برادری چین میں جمہوری قدروں کے معیار کا بخوبی مشاہدہ کر سکتی ہے۔ad

گزشتہ ایک دہائی میں مطلق غربت کے مسئلے کے تاریخی حل اور ہمہ جہت انداز میں معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر سے لے کر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر اور مشترکہ خوشحالی کے ہدف کی جانب بڑھنے کے نئے سفر کے آغاز تک ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت نے بھرپور توانائی اور مضبوط قوت کا مظاہرہ کیا ہے۔دنیا متنوع ہے، اور جمہوریت کا ماڈل کبھی بھی یکساں  نہیں ہے ۔

صرف ایک ایسا جمہوری نظام جو کسی بھی ملک کے قومی حالات کے مطابق ہے و  ہی سب سے زیادہ قابلِ  اعتماد اور موثر ہوگا۔ جامع طور پر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر پر، سی پی سی اس ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت اور انسانی سیاسی تہذیب کو فروغ دینے میں چینی شراکت جاری رکھے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ایک ایسی پارٹی ہے جو بلند امنگوں کی حامل ہے اور نا  صرف چینی عوام بلکہ دیگر ممالک کے عوام کے لیے بھی اچھی زندگی کی امید رکھتی ہے۔ 23 تاریخ کو چینی اور غیر ملکی صحافیوں سے اپنی تقریر میں، جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کو اجاگر کیا ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا فروغ جاری رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ کھلے پن کے سلسلے میں دنیا کے لئے چین کا دروازہ مزید وسیع ہوگا ، چین اپنی ترقی کے ساتھ دنیا کے لئے مزید مواقع پیدا کرےگا۔ ہمہ جہت انداز میں ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر پر، سی پی سی چینی عوام کے ساتھ نئے اور عظیم تر معجزے تخلیق کرنے کی اپنی صلاحیت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے ، چین خود کو بہتر طور پر ترقی دے گا اور دنیا کو زیادہ فائدہ پہنچائے گا۔

Facebook Comments

Zubair Bashir
چوہدری محمد زبیر بشیر(سینئر پروڈیوسر ریڈیو پاکستان) مصنف ریڈیو پاکستان لاہور میں سینئر پروڈیوسر ہیں۔ ان دنوں ڈیپوٹیشن پر بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس سے وابستہ ہیں۔ اسے قبل ڈوئچے ویلے بون جرمنی کی اردو سروس سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ چین میں اپنے قیام کے دوران رپورٹنگ کے شعبے میں سن 2019 اور سن 2020 میں دو ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply