• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ارشد شریف نے سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان دے کر ادا کی ، عمران خان

ارشد شریف نے سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان دے کر ادا کی ، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان ارشد شریف نے سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان کی صورت میں ادا کی۔

عمران خان نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل پر صدمہ ہوا ہے،  آج قوم ارشد شریف کی وفا ت پر سوگوار ہے، انہوں نے  سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان کی صورت میں ادا کی ہے، انہیں ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا لیکن پھر بھی وہ  سوشل میڈیا پر طاقتور کو بے نقاب کرتے ہوئے سچ بولتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے بیانات اور شواہد کی جانچ کے لیے عدالتی تحقیقات کا آغاز کیا جانا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 

سابق وزیراعظم عمران خان ارشد شریف کے گھربھی پہنچے جہاں ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply