سینئر صحافی ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا

سینیئرصحافی اور اینکر ارشد شریف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کوکینیا میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق انہیں گولی ماری گئی ہے۔

تاحال ارشد شریف کے قتل کے واقعے سے متعلق مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی تاہم کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے تھے۔

واضح رہے اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا میں حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ فیملی ذرائع اور ساتھیوں کی جانب سے ارشد شریف کی موت کی تصدیق کردی گئی تھی تاہم فوری طور پر واقعے کی مزید تفصیل معلوم نہیں ہوسکی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اب ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ کینیا کی پولیس کے مطابق ارشد شریف کو گولی ماری گئی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply