بھارت نے گوگل کو 35 ارب روپے کا جرمانہ کیوں کیا؟

نئی دہلی: بھارت نے گوگل پر 35 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے مقامی مارکیٹ میں گوگل کی اپنی اینڈرائیڈ ایپس کے ذریعے بالادستی برقرار رکھنے کی مبینہ کوششوں پر جرمانہ عائد کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کی کمپنی کا اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم اب تک بھارت میں غالب ہے اور یہ ملک کے تمام اسمارٹ فونز کے 95 فیصد پر چلتا ہے۔

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے کہا کہ گوگل نے آن لائن سرچ اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ اسٹور میں اپنی بالادست پوزیشن کو اپنی ایپس جیسے کروم اور یوٹیوب کے تحفظ کے لیے استعمال کیا اور مخالف ایپس کو دبایا۔

سی سی آئی نے کہا کہ مارکیٹس کو میرٹ پر مقابلہ کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے اور یہ ذمہ داری گوگل پر ہے کہ اس کا طرز عمل اس مقابلے کو میرٹ پر متاثر نہ کرے۔

مسابقتی کمیشن نے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے لیے گوگل کو اپنا طریقہ کار بدلنے کا حکم بھی دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

گوگل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے فیصلے کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد اس حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply