• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان نااہل، ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، شیلنگ

عمران خان نااہل، ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، شیلنگ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد کارکنان نے ملک بھر میں احتجاج شروع کر دیا۔

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد پارٹی کارکنان گھروں سے باہر نکل آئے اور ملک بھر میں جگہ جگہ احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

فیصلہ آنے کے فوری بعد الیکشن کمیشن آفس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے جمع ہو کر احتجاج کیا جہاں پر پولیس نے گرفتاریاں بھی کیں۔ راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان جمع ہوئے اور مری روڈ بلاک کر دی۔ کارکنان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

فیض آباد میدان جنگ بن گیا، جہاں مظاہرین اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آ گئے اور مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔

ساہیوال میں بھی پی ٹی آئی کارکنان نے نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں بھی پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا اور سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی۔

لاہور، رحیم یار خان سمیت متعدد شہروں میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل افراد نے الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ ن کے خلاف احتجاج کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گجرات میں جی ٹی روڈ کو چار مقامات پر بند کر دیا گیا۔ شاہین چوک، لالہ موسیٰ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر جی ٹی روڈ کو بند کر کے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مختلف شاہراہوں پر ٹائر بھی جلائے گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply