دنیا کی سب سے پتلی عمارت جو 1428 فٹ اونچی ہے

’اسٹینوے ٹاور‘‘ کہلانے والی یہ عمارت جدید ترین تعمیراتی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس میں دستیاب جگہ کا غیرمعمولی انداز سے استعمال کیا گیا ہے۔

میڈٰا رپورٹ کے مطابق نیویارک سینٹرل پارک کے قریب حال ہی میں ایک نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوئی ہے جو 1428 فٹ اونچی اور 84 منزلہ ہونے کے باوجود اتنی پتلی ہے کہ دور سے دیکھنے پر کسی بانس جیسی نظر آتی ہے۔

اس کی بنیاد کا رقبہ 400 مربع گز سے بھی کم ہے، یعنی اس عمارت کی اونچائی، اس کی چوڑائی سے 24 گنا زیادہ ہے۔

فلک بوس ہونے کے باوجود، اسٹینوے ٹاور میں صرف 60 رہائشیوں کی گنجائش ہے جنہیں یہاں 82 فٹ لمبے سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر، خوبصورت ٹیرس اور پرائیویٹ ڈائننگ روم سمیت، زندگی کی درجنوں آسائشیں حاصل ہوں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

البتہ ان آسائشوں کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ اسٹینوے ٹاور میں ایک کمرے والے ’’اسٹوڈیو اپارٹمنٹ‘‘ (دڑبہ فلیٹ) کی قیمت 77 لاکھ 50 ہزار ڈالر (ایک ارب 44 کروڑ پاکستانی روپے) ہے جبکہ پینٹ ہاؤس ’’صرف‘‘ 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر (13 ارب 29 کروڑ پاکستانی روپے) میں برائے فروخت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply