پختونخوا؛ 2ماہ کےدوران 488 افراد میں ایڈز کی تشخیص

خیبر پختونخوا میں 2 ماہ کےدوران 488 افراد ایڈز میں مبتلا ہو گئے۔

ایڈز کنٹرول پروگرام کے اعدادو شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں اگست میں ایڈز مریضوں کی تعداد 5ہزار 202تھی، ستمبر میں ایڈز کیسز کی تعداد 5ہزار 690 ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں 4ہزار 4 مرد اورایک ہزار 301خواتین ایڈز میں مبتلا ہیں، پشاور کے 50 خواجہ سراوں میں ایڈز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 207 بچوں،128 بچیوں کے ایڈز ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پشاور میں 3 ہزار 593 ایڈز مریضوں کا علاج جاری ہے، کوہاٹ ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہزار 270ایڈز مریضوں کا علاج جاری ، بٹ خیلہ میں 251 ایڈز مریضوں کا علاج جاری، خیبر پختونخوا کے 6 اسپتالوں میں ایڈز علاج سینٹر قائم ہیں، ایڈز مریضوں کو مفت ادویات اورٹیسٹ کی سہولت دی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply