• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کے اصل ہیرو پولیو ورکرز ہیں، گاوی کے سی ای او کا عالمی کانفرنس میں اعتراف

پاکستان کے اصل ہیرو پولیو ورکرز ہیں، گاوی کے سی ای او کا عالمی کانفرنس میں اعتراف

برلن: گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونیزیشن (گاوی) کے سی ای او ( Dr: Seth Berkley ) نے پاکستان کے پولیو ورکرز کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہی ملک کے اصل ہیرو ہیں۔ 

گاوی کے سی ای او کی جانب سے یہ اعتراف عالمی ادارہ صحت کے زیراہتمام برلن میں پولیو کے خاتمے سے متعلق منعقدہ کانفرنس کے دوران کیا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ 27 سے زائد پولیو ورکرز پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی مہم کی دوران اپنی جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں۔

انہوں ں نے کہا کہ حالیہ بدترین سیلاب کے باوجود حکومت پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے شرکائے کانفرنس سے خطاب کے دوران دعویٰ کیا کہ ہم پولیو کے خاتمے کے بالکل قریب ہیں، دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس کے دوران سعودی عرب نے گلوبل پولیو کے خاتمے کے لیے ایک کروڑ ڈالرز، آسٹریلیا نے 43.55 ملین ڈالرز، بل گیٹس نے 1.2 بلین ڈالرز، فرانس نے 50 ملین یوروز اور کوریا نے 3.2 ملین ڈالرز دینے کے اعلانات کیے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply