• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حکومتی رٹ چیلنج کرنے اور پولیس پر فائرنگ کرنے پر مذہبی جماعت کے 34 افراد گرفتار

حکومتی رٹ چیلنج کرنے اور پولیس پر فائرنگ کرنے پر مذہبی جماعت کے 34 افراد گرفتار

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)حویلیاں میں مذہبی جماعت کی طرف سے امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے درجنوں پولیس افسران جوانوں پر فائرنگ اور زخمی کرنے، سرکاری و پرائیویٹ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں و املاک کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی، سرکاری ملازمین کو اغواء کرنے پر مقدمہ درج کرکے 34 افراد گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا۔

بروز اتوار ایک مذہبی تنظیم کے سربراہ سعد حسین رضوی ، مفتی شفیق امین اور قاری عمیر الزاری کی قیادت میں تقریباً 6 ہزار سے زاہد افراد پر مشتمل ایک جلوس جس میں سی سینکڑوں گاڑیاں بھی شامل تھیں ایبٹ آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے داخل ہوئے جس پر انتظامیہ کی طرف سے مقامی عمائدین جن میں ڈی آر سی ممبران، امن کمیٹی، علمائے کرام، تاجران،نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مذہبی تنظیم کے رہنماؤں سے مذاکرات کی کوشش کی، لیکن انہوں نے مذاکرات سے انکار کر دیا اور ڈیوٹی پر موجود 33پولیس افسران اور جوانوں کوفائرنگ، لاٹھیوں، ڈنڈوں، غلیلوں کانچوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا، جبکہ پولیس سمیت دیگر کئی پرائیوٹ گاڑیاں اور موٹر سائیکل نذر آتش کر دیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ لے کر فرار ہو گئے اور 05سرکاری ملازمین کو بھی اغواء کر لیا جنہیں بعد میں بازیاب کروا لیا گیا تھا ۔

حکومت کی رٹ چیلنج کرنے پر مذہبی جماعت کے رہنماوں کے خلاف تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کرکے 34 ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا گیا اور زیر دفعات پی پی سی،324/436/153A/353/365/188/189/147/148/149/341/427 اور 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ادھر ڈی پی اوایبٹ آباد سجاد خان نے ایوب میڈیکل کمپلیکس مذہبی تنظیم کے کارکنوں کے تشدد سے شدید ذخمی ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا فرمائی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس اور مذہبی تنظیم کی مڈبھیڑ میں مذہبی جماعت کے کارکنان کی ہلاکت کی بھی خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم وہ دونوں تھانہ جات کی حدود میں رپورٹ نہیں ہوئیں ہیں۔جہان پاکستان

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply