• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترکیہ میں فیک نیوز پھیلانے پر تین سال سزا کا قانون منظور

ترکیہ میں فیک نیوز پھیلانے پر تین سال سزا کا قانون منظور

ترکیہ کی پارلیمان نے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر فیک نیوز پپھیلانے پر تین سال قید کا قانون منظور کرلیا۔

یہ نئے قوانین ترکیہ میں عام انتخابات سے 8 ماہ پہلے نافذ کیے گئے جسے ترک صدر رجب طیب ایردوان حکومت کی میڈیا پر گرفت مضبوط کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

جمعرات کو ترکی میں اس قانون کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے اسکی شدید مخالفت کی۔

اپوزیشن کے ایک رکن براک ایربے نے احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اپنے موبائل فون کو ہتھوڑے سے توڑ دیا۔

گزشتہ دسمبر میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ: آج کے دور میں سوشل میڈیا جمہوریت کیلئے ایک خطرہ میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رواں سال کے آغاز میں دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی پر نظر رکھنے والے ادارے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں میڈیا فریڈم انڈیکس میں 180 ممالک میں سے ترکی کو 149 ویں درجے پر رکھا تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply