• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی ، صارفین 93 ارب اضافی ادا کریں گے

بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی ، صارفین 93 ارب اضافی ادا کریں گے

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق اپریل تا جون 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی جس سے صارفین پر93ارب95کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

نیپرا نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا، 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ اضافہ قسطوں کی صورت میں 4 ماہ میں وصول کیے جائیں گے اور اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply